Skip to main content

جب کوویڈ-19 نے پہلی بار کینیڈا کو نشانہ بنایا تو ملک نے اس نعرے کے ساتھ جواب دیا: اس کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔

آج، ایک سال سے زیادہ اور تین تباہ کن لہروں کے بعد، ہم جان چکے ہیں کہ نیک نیتی پر مبنی یہ جذبہ، کئی وجوہات کی بناء پر، غلط تھا۔ یہ بات ناقابل تردید ہے کہ ہمارے نصیب ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں اور وبائی امراض میں اجتماعی کارروائیاں اہم ہوتی ہیں، لیکن پچھلے 15 مہینوں میں کینیڈا کے باسیوں کے تجربات بالکل مختلف رہے ہیں۔

ایک نظر نہ آنے والے اور جان لیوا دشمن سے لڑنے کے لیے لوگوں کے اکٹھا ہو جانے کی ولولہ انگیز کہانیوں اور نگہداشتِ صحت کے کارکنوں کے لیے برتنوں کی کھنک کی آوازوں کے درمیان، جو منظر سامنے آیا وہ عالمی وباء کے دوران واضح طور پر نسل، طبقے اور عمر کے لحاظ سے تقسیم کیے جانے والوں کے غیر مساوی تجربات کی تصویر تھی۔

کوویڈ-19 کی عالمی وباء کے معاشرتی پہلو سے نمٹنے میں ہماری ناکامی نے حکومتی ردعمل کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے لاک ڈاؤن کے عرصوں کو طول دیا ہے اور غیر ضروری بیماری اور موت کا سبب بنی ہے۔ طویل مدتی نگہداشت کے مراکز سے باہر، وائرس کا نسلی طبقوں پر غیر متناسب اثر پڑا ہے۔

آج، گلوب اینڈ میل آغاز کر رہا ہے بریمپٹن، اونٹاریو کے ایک علاقے کے وسیع معائنے کا جو کوویڈ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں سے ایک ہے: L6P۔

L6P پوسٹل کوڈ کے پہلے تین حروف ہیں جو شہر کے شمال مشرقی کونے سے منسوب کیے گئے ہیں، جہاں 82,000 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ بریمپٹن کے باقی حصوں کی طرح گریٹر ٹورنٹو ایریا کی یہ کمیونٹی بھی ان اشیاء کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے جن پر عالمی وباء کے دوران زندہ رہنے کے لیے کینیڈا کے باسیوں کا انحصار رہا ہے۔

اس علاقے کو مستقل طور پر ملک کی بدترین مثبت شرح کا سامنا رہا ہے، اکثر 20 فیصد سے زائد۔ یہ ہزاروں ضروری کارکنوں کا گھر ہے، تاہم یہاں پر ہر سماجی و معاشی طبقہ موجود ہے۔ اداروں کی بات کی جائے تو یہاں کے اسکولوں میں ریموٹ تعلیم حاصل والوں کی شرحیں سب سے زیادہ ہیں اور یہاں کا ہسپتال ہنگامی داخلوں کی کثرت سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہوگیا ہے۔ یہاں کے رہائشی ویکسین کی ترجیحی فہرستوں میں سرفہرست ہونے کے قریب ہیں، لیکن رسائی کے لحاظ سے مشکل ترین میں شامل ہیں۔

صحت کے اس بحران کی وجہ سے ہونے والی معاشی تنزلی بھی اتنی ہی تباہ کن ہے۔ یہاں کے رہائشی افراد کینیڈا ایمرجنسی رسپانس بینیفٹ کی ادائیگیوں کے وصول کنندگان کے سرفہرست درجہ میں آتے ہیں، جبکہ آبادی کے اضافے میں وقفے کے باوجود مکانات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی ہیں۔

مختصر یہ کہ یہ کمیونٹی کینیڈا میں اس عالمی وبائی بیماری اور وائرس پر قابو پانے میں ہماری ناکامیوں کی داستان سنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ اس کے ڈگمگانے نے پورے ملک کو ڈگمگا دیا ہے۔ اس کی بحالی کیسے ہو گی، اس کے گرد ہمارا مشترکہ مستقبل گھومتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہمارا نیوز روم L6P کی کہانی تنہا نہیں بیان کر سکتا۔ مزید یہ کہ ہم قیاس نہیں کرتے کہ ہم کو پہلے ہی معلوم ہے کہ کہانی ہے کیا۔ ہمیں کمیونٹی کی ضرورت ہے جو ہمیں بتائے۔

اس ہفتے L6P میں ہر گھر اور کاروبار کو وسیع عوامی مشاورت میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا جارہا ہے۔ ہم رہائشیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ ان کی زندگیوں پر کوویڈ-19 کس طرح اثر انداز ہوا ہے اور ان کے جوابات ہماری صحافت کی رہنمائی کریں گے۔

ہم نصف درجن صحافیوں کے ساتھ بھی اشتراک کر رہے ہیں جو بریمپٹن میں رہتے ہیں یا اس کی زیادہ تر جنوبی ایشیائی آبادی سے وابستہ ہیں۔ یہ صحافی ہماری کوریج میں رہنمائی کریں گے اور گلوب کے رپورٹروں اور ایڈیٹروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ان میں سے کئی ذاتی طور پر کویڈ 19 سے لڑ چکے ہیں یا یہاں اور سمندر پار اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر اس کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔

بریمپٹن کے صحافی Vrunda Bhatt اور Gundeep Singh دونوں کوویڈ-19 میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دی گلوب کے نسلوں کے متعلق رپورٹر Dakshana Bascaramurty کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم آپ کے لیے لا رہے ہیں ان کی ذاتی کہانیوں کے ساتھ ساتھ L6P اور وہاں رہنے والے لوگوں کا تعارف اور وہ مسائل جن کا اس عالمی وباء کے دوران ان کو سامنا رہا

شمولیت کرنے میں کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہم L6P کے تمام مکینوں کو دی گلوب اینڈ میل کی تعارفی ڈیجیٹل سبسکرپشن پیش کررہے ہیں، اور ہم اپنے مواد کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کر رہے ہیں اور نئے پلیٹ فارمز کا تجربہ کررہے ہیں۔ L6P کے ساتھ ہماری وابستگی جاری بنیادوں پر اور وسیع امور پر ہوگی، اس مقصد کے ساتھ کہ ایک ساتھ مل کر کینیڈا کے باسیوں کی اس عالمی وباء کے خاتمے تک پہنچنے میں مدد کی جائے۔

David Walmsley, Editor-in-chief

Matt Frehner, Head of Visual Journalism

Nicole MacIntyre, Deputy National Editor

Our Morning Update and Evening Update newsletters are written by Globe editors, giving you a concise summary of the day’s most important headlines. Sign up today.

Follow related authors and topics

Authors and topics you follow will be added to your personal news feed in Following.

Interact with The Globe